رام ولاس پاسوان، وزیر برائے امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم نے ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میڈیا کو بتا یا کہ' فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے پاس ابھی 720.19 ایل ایم ٹی غلوں کے اسٹاک موجود ہیں، ان غلوں میں چاول 241.47 ایل ایم ٹی ہیں۔
'ون نیشن ون راشن کارڈ اسکیم نافذ کرنے کا مطالبہ' انہوں نے کہاکہ' پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا 2' ایک جولائی سے نافذ ہوا تھا۔ اس پروگرام کے تحت کورونا وائرس کے دوران کوئی بھی بھوکا نہ رہے اس لیے قومی فوڈ سیکیورٹی اسکیم منصوبے کے تحت 81 کروڑ ضرورت مندوں میں فی کس مفت پانچ کلو چاول یا گیہوں دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ' 30 نومبر تک یہ منصوبے جاری رہیں گے، اس دوران کل 201 ایل ایم ٹی غلے 81 کروڑ ضروت مندوں کے درمیان مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی 12 ایل ایم ٹی چنے بھی 19.4 کروڑ پریواروں کے بیچ تقسیم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ' 30 نومبر تک کے لیے 109.94 ایل ایم ٹی چاول، 91.14 ایل ایم ٹی گیہوں سمیت مجموعی طور پر کل 201.08 ایل ایم ٹی ہے، جو کہ ماہانہ طور پر 40.27 ایل ایم ٹی غذائی اجناس مختص کردیئے گئے ہیں۔
ریاستوں کے ذریعے 49.82 ایل ایم ٹی دانے دے دیے گیے ہیں۔ ریاستوں کے ذریعہ کی جانے والی تقسیم 25.66 ایل ایم ٹی ہے۔ جولائی میں 24.94 ایل ایم ٹی (62٪) غلہ تقسیم کیا گیا ہے جس سے 49.87 کروڑ افراد مستفید ہوئے۔
آپ کو بتا دیں کہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان اس کی تقسیم مختلف طور پر کی گئی ہیں۔ رام ولاس پاسوان نے بتا یا کہ 30 نومبر تک 9.70 ایم ایل ٹی چنے بھیجنے ہیں، جن میں اب تک 2.10 ایل ایم ٹی جنے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ 1.56 ایل ایم ٹی چنے ریاستوں میں بھجے جا چکے ہیں، 11.797 ایم ایل ٹی چنے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ' ابھی بفر اسٹاک میں 10.01 ایل ایم ٹی سبھی طرح کی دالیں موجود ہیں۔ جن میں تور 5.24 ایم ایل ٹی، مونگ 1.12 ایل ایم ٹی، ارد 2.10 ایل ایم ٹی، چنا 1.27 ایل ایم ٹی اور مسور 0.27 ایل ایم ٹی موجود ہیں۔
رام ویلاس پاسوان نے کہا کہ پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا 2' کے تحت جولائی میں 11 ریاست بشمول مرکز کے زیر انتظام علاقے جیسے پنجاب، مغربی بنگال، اتراکھنڈ، لکشدیپ، ناگالینڈ، میزورم، پڈوچیری، انڈمان اور نکوبار میں مفت غلوں کی تقسیم نہیں کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے جولائی میں ان ریاست بشمول مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں غلے نہ تقسیم کیے جانے کی بابت بتا یا کہ' یہ وہ علاقے ہیں جہاں 1 ماہ یا 3 ماہ یا 6 ماہ کے لئے ایک بار اناج تقسیم کیے جاتے ہیں۔ ان علاقوں میں قومی فوڈ سیکیورٹی اسکیم کے تحت غلے کو سستی سے دیا جاتا ہے اور پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کے تحت ایک وقت میں 1 یا 3 یا 6 ماہ کے لئے مفت اناج دیا جاتا ہے۔ اگست میں ان علاقوں میں اناج تقسیم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ' ایک ہی وقت میں ان 9 علاقوں میں 90 فیصد سے زیادہ مفت غلے تقسیم کیے گئے ہیں۔ اس طرح ایسی ہی اور پانچ ریاستیں ہیں جہاں 80 فیصد سے زیادہ غلے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔