اردو

urdu

ETV Bharat / city

رمضان عبادات کا مہینہ ہے: مفتی عبدالرازق مظاہری - ramadan is the month of forgiveness

جمعیۃ علما ہند دہلی کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالرازق مظاہری نے رمضان المبارک کی فضلیت پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ اس مہینہ میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرے اور اپنے رب کو راضی کرے، پتہ نہیں یہ مہینہ دوبارہ ملے یا نہ ملے۔

Ramadan special
Ramadan special

By

Published : May 11, 2021, 10:30 PM IST

نئی دہلی: رمضان المبارک کا آخری عشرہ چل رہا ہے۔ یہ بابرکت مہینہ کچھ دن کے بعد اب ہمارے درمیان سے رخصت ہونے والا ہے۔

ویڈیو



جمعیۃ علما ہند دہلی کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالرازق مظاہری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ اس مہینہ میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرے اور اپنے رب کو راضی کرے، پتہ نہیں یہ مہینہ دوبارہ ملے یا نہ ملے۔



انہوں نے کہا کہ یہ پورا مہینہ عبادات کا مہینہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس مہینہ میں روزے فرض کیے گئے، قرآن کو اسی مہینے میں لوح محفوظ سے آسمانی دنیا پر اتارا گیا جس کی بے شمار فضیلت ہے۔



انہوں نے کہا کہ اس مہینہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس مہینے میں شب قدر ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔

مفتی عبدالرازق مظاہری نے کہا کہ رمضان المبارک میں اعتکاف ہے جو سنت موکدہ علی الکفایہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہینے کے آخری عشرے میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کمر باندھ لیتے تھے اور عبادات میں اضافہ کردیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس ماہ میں زکوۃ، صدقات اور خیرات وغیرہ خوب کیا جانا چاہیے، چونکہ اس ماہ مقدس میں اللہ تعالیٰ ہر چیز کی نیکیوں میں اضافہ کردیتا ہے۔ اس لیے اس مبارک مہینے میں عبادت کے ساتھ غریبوں کا دل کھول کر مدد کرنا چاہیے۔

مولانا عبدالرازق مظاہری نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ رمضان المبارک کے کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں اس لیے وہ غنیمت سمجھیں اور روزے رکھیں، اپنے وقت کو فضول کاموں میں خرچ نہ کریں یہ وقت قیمتی ہے اس کا صحیح استعمال کریں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details