اردو

urdu

ETV Bharat / city

Bustle in Delhi's Markets: رمضان المبارک نے پرانی دہلی کے بازاروں کی رونق دوبالا کردی - delhi news

جامع مسجد ہو یا چتلی قبر فصیل بند، شہر کے یہ وہ علاقے ہیں جہاں عام طور پر بازار بند ہو جانے کے باوجود رات تک چہل پہل ہمیشہ رہتی ہے لیکن رمضان شروع ہوتے ہی بازاروں کے کھلے رہنے سے رونق میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

Ramadan has revived the markets of Old Delhi
رمضان المبارک نے پرانی دہلی کے بازاروں کی رونق دوبالا کردی

By

Published : Apr 5, 2022, 9:40 AM IST

دارالحکومت دہلی کے فصیل بند شہر کے تمام گلی محلے رمضان المبارک کی آمد سے روشن ہیں۔ بازاروں میں خریدار قطار لگا کر خریدو فروخت میں مشغول ہیں۔ رمضان المبارک کا یہ نظارہ دو برس بعد کووڈ 19 کی رہنما ہدایات کے بغیر دیکھنے کو ملا ہے۔

ویڈیو

رمضان المبارک کے دوران پرانی دہلی کے علاقوں میں اس طرح کے نظارے عام بات ہیں چاہے وہ جامع مسجد ہو یا چتلی قبر فصیل بند شہر کے یہ وہ علاقے ہیں جہاں عام طور پر بازار بند ہو جانے کے باوجود رات تک چہل پہل ہمیشہ رہتی ہے لیکن رمضان شروع ہوتے ہی بازاروں کے کھلے رہنے سے رونق میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

رمضان المبارک نے پرانی دہلی کے بازاروں کی رونق دوبالا کردی

یہ بھی پڑھیں:

Ramadan is a month of patience: 'رمضان المبارک غم خواری اور صبر کا مہینہ ہے'

جیسے جیسے تراویح کا دور ختم ہوتے جاتے ہیں ویسے ویسے جامع مسجد کے بازار میں رونقیں دوبالا ہونے لگتی ہے بازاروں کی یہ رونقیں دن شروع ہونے سے لے کر سحری تک رہتی ہیں البتہ ہوٹلوں کے باہر افطار کے بعد سے ہی لوگوں کاہجوم پہنچنا شروع ہو جاتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شاہی جامع مسجد کے پہلو میں واقع قدیمی بازار کے دکانداروں سے بات کی جس میں دکانداروں کا کہنا تھا بازار میں رونقیں تو بحال ہو گئیں ہیں البتہ خریدار مہنگائی سے پریشان ہیں۔ مہنگائی کی وجہ سے خریدار پہلے ضروری اشیا کی ہی خریداری کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details