بی جے پی ممبران اسمبلی کی پیر کو ہونے والی میٹنگ میں مسٹر بدھوڑی کو لیڈر منتخب کیا گیا۔ مسٹر بدھوڑی نے اس بار انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے رام سنگھ نیتا جی کو شکست دی تھی۔ دہلی کی 70-رکنی اسمبلی میں بی جے پی نے آٹھ نشستیں جیتی ہیں۔
رام ویر سنگھ بدھوڑی بی جے پی قانون ساز اسمبلی کے لیڈر منتخب - بی جے پی ممبران اسمبلی
بدرپور سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر اسمبلی رام ویر سنگھ بدھوڑی کو دہلی اسمبلی میں بی جے پی قانون ساز پارٹی لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔
رام ویر سنگھ بدھوڑی بی جے پی قانون ساز اسمبلی کے لیڈر منتخب
گزشتہ اسمبلی میں روہنی سے رکن اسمبلی وجندر گپتا حزب اختلاف کے رہنما تھے۔ مسٹر گپتا اس بار بھی روہنی سے نمائندگی کر رہے ہیں،تاہم مسٹر بدھوڑي کی سنیارٹی کو دیکھتے ہوئے انہیں اس بار مسٹر گپتا پر ترجیح دی گئی ہے۔ مسٹر ودھوڑي پہلی، تیسری اور پانچویں اسمبلی میں بھی رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 9:30 AM IST
TAGGED:
بی جے پی ممبران اسمبلی