دھرنے میں خطاب کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے کہا کہ کسانوں کے لئے دہلی میں وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ کے احتجاج کو دیکھ کر دکھ ہوتاہے۔ مرکزی حکومت کو اس پر شرم کرنی چاہیے۔ اگر مرکزی حکومت پورے ملک سے دھان کی خریداری کی یکساں پالیسی پر عمل نہیں کرے گی تو اس سے کسانوں کو کافی نقصان ہوگا۔
Rakesh Tikait on Modi Government: 'ترقی کے بجائے مرکزی حکومت مذہبی سیاست کررہی ہے' - دہلی میں وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ کا احتجاج
بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے دھان کی خریداری کے مسئلہ پر دہلی کے تلنگانہ بھون میں وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کے دھرنے میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:
Rakesh Tikait Watch Film: راکیش ٹکیت نے ٹی آرایس ارکان پارلیمان کے ساتھ فلم ’رئتنا‘ کا مشاہدہ کیا
انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت، عوام کی زندگیوں کے ساتھ سیاست کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ترقی کے بجائے مرکزی حکومت مذہبی سیاست کررہی ہے اور فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث ہورہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ مرکزی حکومت، ہندووں اور مسلمانوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ تلنگانہ کا دورہ کریں گے اور مستقبل میں بھی کسانوں کے احتجا ج میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے ربیع کے سیزن میں پورے دھان کی خریداری کرنے کی مانگ کی ہے۔
یو این آئی