اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی گندی سیاست کررہی ہے: سنجے سنگھ - راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی کے امن و قانون کی صورتحال پر گندی سیاست کر رہی ہے۔

آپ رہنما سنجے سنگھ

By

Published : Oct 13, 2019, 10:48 PM IST

انہوں نے الزام لگایا کہ جرائم کو روکنے کی منصوبہ بندی کے بجائے بی جے پی گھٹیاسیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، 'ہم واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ جو کوئی بھی جرم کرتا ہے، چاہے وہ کسی بھی مذہب یا ذات کا ہو، چاہے وہ درانداز ہو یا کوئی ملک کا شہری ہو، اسے گرفتار کیا جائے اور اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے'۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بڑھتے جرائم کو روکنے کے لئے مناسب اقدامات کرنے کے سلسلے میں مرکز کو ایک خط بھی لکھا تھا۔ انہوں نے کہا، 'آپ کے تینوں رہنما مرکزی وزیر داخلہ سے ملے تھے اور پولیس کمشنر سمیت تمام اعلی افسران کی ایک میٹنگ بلانے کی درخواست کی تھی، لیکن اس سمت میں کچھ نہیں ہوا۔ میں نے خود پارلیمنٹ میں اس مسئلے کو اٹھایا تھا'
۔
انہوں نے کہا کہ اگر دہلی میں جرائم کے واقعات کہیں کمی آئی ہے تو وہ کیجریوال حکومت کی کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ وزیر اعلی کی طرف سے خواتین کے تحفظ کے لئے دہلی میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جانے کی وجہ سے وزیر اعظم کی بھتیجی کا بیگ چھیننے والے بدمعاش پکڑے گئے۔

آپ لیڈر نے کہا کہ کیجریوال حکومت نے ادویات اور 200 یونٹ بجلی مفت کر دی ہے۔ تعلیم اور اسکول کے نظام کو بہتر بنایا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے ہیں۔ اس کے علاوہ 25 فیصد فضائی آلودگی کو کم کیا ہے جس سے دہلی ڈینگو سے آزاد شہر بننے کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی لوگو ں کے مفاد میں کام کررہی ہے جبکہ بی جے پی صرف تبصرہ اور تنقید کرنے میں مصروف ہے۔ اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے بی جے پی لیڈر کیجریوال حکومت پر حملہ کرنے کے لئے نئی نئی کہانیاں بنا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details