اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجیہ سبھا کی سیٹوں کے لیے 16 کو ضمنی انتخاب - راجیہ سبھا کی دو سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات

یہ ضمنی انتخابات ارن جیٹلی، رام جیٹھ ملانی کے انتقال سے خالی ہوئی ہے۔

ضمنی انتخابات

By

Published : Sep 26, 2019, 6:28 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 3:06 AM IST

سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی اور معروف وکیل رام جیٹھ ملانی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی راجیہ سبھا کی دو سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو ہونگے۔
جیٹلی اترپردیش اور مسٹر جیٹھ ملانی بہار سے راجیہ سبھا رکن تھے ۔مسٹر جیٹلی کا طویل علالت کے بعد 24اگست اور مسٹر جیٹھ ملانی کا 8ستمبر کو انتقال ہوگیاتھا۔انکے انتقال کی وجہ سے ہی یہ دونوں سیٹیں خالی ہوئی ہیں ۔مسٹر جیٹلی کی راجیہ سبھا کی رکنیت کی میعاد دواپریل 2024کو اور مسٹر جیٹھ ملانی کی رکنیت کی میعاد 7جولائی 2022کو پوری ہونی تھی ۔

ضمنی انتخابات
ان ضمنی انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن 27ستمبر کو جاری ہوگا اور کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 4اکتوبر ہوگی ۔کاغذات نامزدگی کی جانچ 5اکتوبر کو کی جائیگی اور 9اکتوبر تک نام واپس لیے جاسکیں گے ۔پولنگ 16اکتوبر کوصبح 9بجے سے چار بجے تک ہوگی اور شام پانچ بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی ۔انتخابی عمل 18اکتوبر تک مکمل ہونا ہے ۔
Last Updated : Oct 2, 2019, 3:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details