غازی آباد میں اتوار کے روز جتیش شرما کے ذریعہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بھیجے گئے خط کے مطابق اومیش کمار کو سانس لینے میں پریشانی ہوئی، تو ان کے گھروالوں نے انہیں وجے نگر میں واقع ایک نجی نرسنگ ہوم نے انہیں کسی ہائر سینٹر میں لے جانے کی بات کہی۔ اس کے بعد ان کو کوشامبی کے ایک نجی ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں کچھ ٹیسٹ کرنے کے بعد ان کو ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ ان سے کہا گیا کہ مریض میں کورونا کے علامات ہیں، جس کی وجہ سے ان کو یہاں داخل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ مریض کے گھروالوں نے کم از کم رات بھر رکھنے کی التجا کی لیکن ہسپتال نہیں مانا۔ جس کے بعد مایوس ہو کر انہیں واپس گھر لانا پڑا۔
پیر کی صبح مریض کے اہل خانہ انہیں نندگرام کے نجی ہسپتال لے گئے جہاں انہیں داخل نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد ، اہل خانہ نے ایک اور ہسپتال کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن وہاں بھی انہیں ڈاکٹر کے نہ ہونے کی بات کہہ کر واپس بھیج دیا گیا۔