راہل گاندھی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ایک جانب بھارتی فوجی شدید سردی میں چین کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور دوسری طرف مسٹر مودی کروڑوں کے جہاز میں گھومتے ہیں لیکن چین کا نام تک نہیں لے پاتے۔ انہوں نے پوچھا کہ یہی اچھے دن ہیں۔؟
راہل کا چین کے تعلق سے مودی پر طنز - rahul gandhi's tweet
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی کو نشانے پر لیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ ملک کے فوجی چین سے مقابلہ کرنے کے لیے کڑاکے کی سردی میں خیموں میں رہ کر ملک کی حفاظت میں مصروف ہیں اور نریندر مودی چین کا نام تک لینے سے کتراتے ہیں۔
راہل کا چین کے تعلق سے مودی پرطنز
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا’’ملک کے جوان شدید سردی میں عام خیمہ میں گزاراکرتے ہوئے بھی چین کے حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔جبکہ ملک کے وزیراعظم 8400 کروڑ روپے کے ہوائی جہازمیں گھومتے ہیں اور چین کا نام تک لینے سے ڈرتے ہیں۔کسے ملے اچھے دن۔؟