گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اجیت سنگھ جی کی بے وقت موت کی خبر افسوسناک ہے۔ ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے میری تعزیت‘‘۔
راہل، پرینکا کا اجیت سنگھ کی موت پر اظہار تعزیت - راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اجیت سنگھ
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے راشٹریہ لوک دل کے لیڈر چودھری اجیت سنگھ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان اور ان کے حامیوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
![راہل، پرینکا کا اجیت سنگھ کی موت پر اظہار تعزیت Rahul-Priyanka expressed grief over the death of Ajit Singh](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-11661731-468-11661731-1620296602678.jpg)
راہل-پرینکا کا اجیت سنگھ کی موت پر اظہار تعزیت
پرینکا گاندھی نے کہا ’’مقبول لیڈر، سابق مرکزی وزیر اور کسان دوست لیڈر چودھری اجیت سنگھ جی کے انتقال کی دلخراش خبر موصول ہوئی۔ چودھری صاحب کی موت سے معاشرے اور سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ جینت اور آر ایل ڈی کے حامیوں کے تیئں میری گہری تعزیت ۔ ایشور چودھری صاحب کو ابدی سکون عطا کرے‘‘۔
یو این آئی