کانگریس کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال نے پیر کو نئی دہلی میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ’’مودی حکومت کے حکم پر راہل گاندھی کا ٹویٹر اکاؤنٹ عارضی طور پر بلاک کیا گیا ہے اور ٹویٹر انڈیا کا یہ اقدام اظہار رائے کی آزادی کی صریح خلاف ورزی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اس کارروائی سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ٹویٹر انڈیا دوہرا معیار اپنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس تصویر کے پوسٹ کئے جانے پر راہل گاندھی کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو بلاک کیا گیا، بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں سمیت کئی اہم لوگوں نے گاندھی کے دورے سے صرف دو دن قبل 2 اور 3 اگست کو ٹویٹر پر ایسی ہی تصاویر پوسٹ کی تھیں، لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں؛ آج راہل گاندھی کا سرینگر دورہ