کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آشا کارکنوں کی حالت زار کے حوالے سے مودی حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ وہ اندھی اور بہری ہے اس لئے آشا بہنوں کی بات نہیں سنتی۔
راہل گاندھی کا مرکز پر طنز - راہل گاندھی کا مرکز پر طنز
راہل گاندھی نے ٹویٹ کر آشا کارکنان کو ہیلتھ واریئرز بتایا اور مرکزی حکومت پر آشا کارکنان کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
rahul gandhi
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’آشا کارکنان ملک بھر میں گھر گھر تک ہیلتھ سیکورٹی پہنچاتی ہیں۔ وہ صحیح معنی میں ہلیتھ واریئر ہیں لیکن آج وہ اپنے حق کے لئے ہڑتال پر جانے پر مجبور ہیں۔ حکومت گونگی تو تھی ہی اب شاید اندھی اور بہری بھی ہوگئی ہے۔''
انہوں نے آشا کارکنوں کو کورونا جنگجو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے چھ لاکھ آشا کارکن ہڑتال پر جانے پر مجبور ہیں۔