اردو

urdu

ETV Bharat / city

راہل نے شہریوں سے ’کسان ادھیکار‘ مہم سے جڑنے کی اپیل کی

سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے ’اسپیک اپ فار کسان ادھیکار‘ مہم سے جڑنے کے لیے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان دہلی کی سرحدوں پر اپنے حقوق کے لیے لڑائی لڑ رہے ہیں اور ملک کے شہریوں کو ان کے حق کی لڑائی سے جڑنا چاہئے۔

Rahul appealed to the citizens to join the 'kisan adhikaar' campaign
راہل نے شہریوں سے ’کسان ادھیکار‘ مہم سے جڑنے کی اپیل کی

By

Published : Jan 15, 2021, 3:18 PM IST

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ملک کے کسان اپنے حقوق کے لیے مودی حکومت کے خلاف ستیہ گرہ کر رہے ہیں ۔ آج پورا بھارت کسانوں پر مظالم اور پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے ۔ آپ کو بھی جڑیں اور اس ستیہ گرہ کا حصہ بنیں‘‘۔

واضح رہے کہ کانگریس آج ملک بھر میں ’کسان ادھیکار دیوس ‘ منارہی ہے اور ریاستوں کے دارالحکومت میں اس کے کارکنان تینوں زراعی قوانین کو واپس لینے کے لیے سرکار پر دباؤ بنانے کے لیے راج بھونوں کا گھیراؤ کر رہے ہیں۔

کانگریس نے بھی اپنے آفیشل ہینڈل پر دہلی کی سرحد پر احتجاج کر رہے ایک بزرگ کسان کا ایک ویڈیو ٹویٹ کیا ہے، جس میں وہ وزیر اعظم نریندر مودی پر زبانی حملہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں ’’ جو راجہ ہوتا ہے وہ سب عوام کا ماں باپ ہوتا ہے، جو راجہ اپنی عوام کو سڑکوں پر دیکھ کر دکھ نہیں ہوتا وہ راجہ راج کرنے کے قابل نہیں ہوتا ہے ‘‘۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details