نئی دہلی: دہلی کے ایک سرکاری اسکول کے استاذ ستار کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھے تو شاید یہ کسی کو معلوم نہ ہو گا کہ 24 اگست کی دوپہر کے بعد وہ ایسا کارنامہ سرانجام دیں گے کہ ان کے نام تاریخ کے صفحات پر سنہری حروف میں لکھے جائیں گے۔ موسیقی کے استاد اور ستار بجانے والے راج کمار نے مسلسل 30 گھنٹے ستار بجا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرایا ہے۔ آج پوری دہلی کو اس کامیابی پر فخر ہے۔
راج کمار راجکیہ پرتیبھا وکاس ودیالہ، سیکٹر 19، دوارکا میں میوزک ٹیچر ہیں۔ ستار ان کے پسندیدہ آلات میں سے ایک ہے۔ ان کا یہ شوق ایک دن عالمی ریکارڈ بنائے گا، شاید انہیں اس بات کا احساس تک نہیں تھا۔
راج کمار نے 23 اگست کی صبح 8 بجے ستار بجانا شروع کیا۔ اس کے لیے دوارکا سیکٹر 19 میں واقع اسکول آف اسپیشل ایجوکیشن کو منتخب کیا۔ انہوں نے منگل کی دوپہر 2 بجے تک مسلسل 30 گھنٹے ستار بجا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا۔