قومی دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر کچھ طلبا نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف انقلابی شاعری پڑھ کر حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
اطلاع کے مطابق طلبا نے جنتر منتر پر نکڑ ناٹک کے ذریعے بھی اس قانون کی مخالفت کی ہے، مظاہرے میں شامل زبیر احمد نے کہا کہ ہم سب کو اس قانون کے خلاف مظاہرہ کرنا چاہئے کیونکہ گھر بیٹھنے سے اس مسئلے کا حل نہیں نکل سکتا ہے۔