اردو

urdu

ETV Bharat / city

آر ٹی آئی بل میں تبدیلی کے خلاف احتجاج

قومی دار الحکومت دہلی میں واقع جنتر منتر پر آج آر ٹی آئی قانون میں تبدیلی کے خلاف آر ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا۔

آر ٹی آئی بل میں تبدیلی کے خلاف احتجاج

By

Published : Jul 25, 2019, 9:10 PM IST

کارکنان کا الزام ہے کہ اس بل میں حکومت کی جانب سے معلومات کمیشن کے حقوق کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آر ٹی آئی بل میں تبدیلی کے خلاف احتجاج

ان کا الزام ہے کہ حکومت اس بل کے ذریعے آر ٹی آئی قانون کو پوری طرح سے کمزور کرنا چاہتی ہے۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے اس بل میں تبدیلی سے اس کی شفافیت میں فرق آئے گا۔

آر ٹی آئی کارکن لوکیش بترا نے ای ٹی بھارت کو بتایا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ معلومات کمیشن ایک قانونی ادارہ ہے۔ جبکہ الکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے۔ اس لیے دونوں کو برابری کا درجہ نہیں دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2014 میں اس ایکٹ میں تبدیلی کی شروعات حکومت کی جانب سے جلد بازی میں لیا گیا فیصلہ تھا۔

خیال رہے کہ تمام مخالفت کے بعد آر ٹی آئی تبدیلی بل لوک سبھا میں پاس ہو چکا ہے۔ اب اسے راجیہ سبھا میں پاس ہونا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details