جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا پچھلے کئی دنوں سے مسلسل شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں، اس واقعہ میں 15 دسمبر کو ہونے والے تشدد کے دوران پولیس کی کارروائی سے ناراض طلبا نے وی سی آفس اور وائس چانسلر کے دفتر کا گھیراؤ کر نعرے لگا رہے ہیں۔
جامعہ کے طلبا کا وی سی آفس کے باہر احتجاج
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر کے دفتر کے باہر طلبا امتحانات کی تاریخوں کی بحالی، پولیس کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے مطالبے پر احتجاج کر رہے ہیں۔
جامعہ کے طلبا کا وی سی آفس کے باہر عظیم مظاہرہ
طلبا کا کہنا ہے کہ 'پولیس کے ذریعہ لائبریری میں داخلے کے بعد طلبا کو مارا پیٹا گیا تھا، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اب تک پولیس کے خلاف ایف آئی آر نہیں کرائی گئی، ہم اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔'