جامعہ ملیہ اسلامیہ میں احتجاجی سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا، اب طلبا وطالبات پولیس سے دوری بناکراحتجاج کررہے ہیں،رات کے بجائے دن میں مظاہرہ کرنے کامنصوبہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا وطالبات پر گذشتہ روز دہلی پولیس کی بربریت کے بعددوسرے دن بھی احتجاج جاری رہا۔
بڑی تعدادمیں طلبا وطالبات نے مظاہرہ میں شرکت کی اورالگ الگ طریقے سے مظاہرےکئے، مگرشام ہوتے ہی طلبا وطالبات ہیومن چین بنا کراحتجاج کرنے لگے۔
پولیس سے ٹکراؤ کے راستے مسدودکرنے کی غرض سے طلبا وطالبات نے نئی اسٹریٹجی بنائی ہے جس کے مطابق دن میں احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گااوررات میں احتجاج کوبندکردیاجائے گا۔