اردو

urdu

ETV Bharat / city

نائجیریا سفارتخانہ کے سامنے شیعہ تنظیم کا احتجاج

نائیجیریا کی قید میں بند شیخ زکزکی کی رہائی کے مطالبہ کو لے کر آج دہلی کے نائیجیریائی سفارتخانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

شیعہ تنظیم کا احتجاج

By

Published : Jul 26, 2019, 10:59 PM IST

اس مظاہرے میں نائیجیریا کی حکومت کے خلاف نعرےبازی ہوئی اور شیخ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

شیعہ تنظیم کا احتجاج

اس دوران نائیجیریا کے سفیر کو ایک میمورندم سونپا گیا اور اس معاملہ میں غور کر نے کا مطالبہ کیا گیا۔

مظاہرین کا الزام ہے کہ زکزکی کو بغیر گناہ کے حراست میں لیا گیا اور ان کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

شیعہ رہنما کا کہنا ہے کہ زکزکی سماجی کارکن تھے۔ انہوں نے ملک کے تمام طبقے کے لوگوں کے لیے کام کیا ہے۔ اس لیے انہیں رہا کیا جانا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details