اردو

urdu

ETV Bharat / city

سی اے بی کے خلاف جامع مسجد چوک پر مظاہرہ

قومی شہریت ترمیمی بل کے خلاف آج قومی دارالحکومت دہلی میں جگہ جگہ مظاہرے کیے گئے۔ دہلی کی جامعہ مسجد چوک پر جمعے کی نماز کے بعد احتجاج کیا گیا۔

سی اے بی کے خلاف جامع مسجد چوک پر مظاہرہ
سی اے بی کے خلاف جامع مسجد چوک پر مظاہرہ

By

Published : Dec 13, 2019, 8:00 PM IST

اس موقع پر کانگریس رہنما الکا لامبا، مدت اگروال اور شوعیب اقبال نے مظاہرے کے ساتھ لوگوں کو خطاب کیا۔

مظاہرین نے مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور قومی شہریت ترمیم بل واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

سی اے بی کے خلاف جامع مسجد چوک پر مظاہرہ
سابق رکن اسمبلی الکا لامبا نے کہا کہ قومی شہریت ترمیمی بل میں پہلے بھی نو بار ترمیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ہمیں لگا تھا کہ یہ بل آسام اور شمال مشرقی ریاستوں کے لیے ہے لیکن جب یہ بل لایا گیا تو پتہ چلا کہ یہ پورے ملک کے لیے ہے۔مدت اگروال نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت اس ملک کو ایک خاص طبقے کے لیے بنانا چاہتی ہے۔ یہ ملک تمام مذاہب کا ہے۔سابق رکن اسمبلی شعیب اقبال نے کہا کہ آزاد بھارت میں ایسا پہلے کھبی نہیں جیسا مودی حکومت میں ہو رہا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details