اس پروگرام میں بگ بوس 2020 کے سیلیبریٹی اور ٹیلی ویژن فنکار تحسین پونے والا بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔ جبکہ 100 بار خون عطیہ کر چکے پدم شری ایوارڈ یافتہ اور گنیز بک آف ریکارڈ ہولڈر جی ایس شنٹی نے مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی۔
'آواز دو ہم ایک ہیں' کی جانب سے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرمیں پروگرام
اس موقع پر الوینہ قریشی، انصرہ امین، ندیم کشور اور آشا راجپوت نے اپنے گائے ہوئے نغموں سے لوگوں کو محذوذ کیا۔ واضح رہے الوینہ قریشی کو جونیئر لتا بھی کہا جاتا ہے جو ایک بڑی گلوکارہ ہیں۔ جبکہ آشا راجپوت ایک پلے بیک گلوکارہ ہیں ساتھ ہی انہوں نے بہترین منتظم کے فرائض بھی انجام دیے۔
پروگرام کے آرگنائزر ڈاکٹر امین نے کہا کہ' میرا مقصد سماج کے اس طبقے کی مدد کرنا اور اسٹیج فراہم کرانا ہے جو بینائی سے محروم ہیں۔ پیشے سے ڈاکٹر محمد امین خود ایک اچھے گلوکار بھی ہیں ساتھ ہی ایک اچھے سماجی کارکن بھی ہیں جو دوسروں کا دکھ درد سمجھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ' وہ اس طرح کے چیریٹی پروگرام کے ذریعے نابینہ لوگوں کی مدد کرتے رہے ہیں ۔ماضی میں ان کے لئے میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کر چکے ہیں۔اس موقع پر سماجی کارکن عثمان انصاری نے کہا کہ' انسانی تقاضہ اور ہماری سماجی ذمہ داری ہے کہ ہم آگے بڑھ کر ان کی حمایت کریں۔
انہوں نے کہا کہ' ہمیں ان کی فیملی کی ضروریات پر بھی توجہ دینی چاہیے تاکہ انہیں کسی کمزوری کا احساس نہ ہو سکے اور یہ زمانے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ' ہمیں ان کی آنکھیں بن کر ان کی مدد کرنی چاہئے تاکہ وہ احساس کمتری کا شکار نہ ہوں۔
معروف اداکارہ اور گلوکارہ ثمر خان نے بھی کہا کہ' ان کی زندگی کے ہر موڑ پر بھرپور حمایت کرنی چاہیے۔ ہم آنکھ ہونے کے باوجود بھی وہ سب نہیں دے سکتے جو یہ لوگ بینائی سے محروم ہو کر محسوس کر سکتے ہیں۔اس موقع پر شائننگ انڈیا کے چیئرمین ایم غازی، رئیس خان پٹھان، سید کاشف علی نظامی، جیوت جیت سبر وال وغیرہ بھی موجود تھے۔