اردو

urdu

ETV Bharat / city

دفاعی شعبہ میں خودانحصاری اور مضبوطی کے لیے نجی شعبہ آگے آئے: راج ناتھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ اپ چیلنج 0.5 کی ویڈیو کانفرنس سے شروعات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے ٹکنالوجی کی بنیاد پر ہی ترقی کی ہے اس لیے ٹکنالوجی پر مبنی اقتصادی ترقی نہایت ضروری ہے۔

راجناتھ سنگھ
راجناتھ سنگھ

By

Published : Aug 19, 2021, 4:07 PM IST

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹکنالوجی پر مبنی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نجی شعبہ سے مضبوط اور خودکفیل بھارت کی تعمیر میں آگے آکر تعاون دینے کی اپیل کی ۔

راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ اپ چیلنج 0.5 کی ویڈیو کانفرنس سے شروعات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے ٹکنالوجی کی بنیاد پر ہی ترقی کی ہے اس لیے ٹکنالوجی پر مبنی اقتصادی ترقی نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'جب جب تکنالوجی کی بات ہوتی ہے، میرے دل میں امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا اور جیسے ترقی یافتہ ملک آتے ہیں۔ مجھے بتایا گیا کہ یہ ترقی یافتہ ملک اپنی ٹکنالوجی کی بدولت آگے بڑھے ہیں۔ ان ممالک کی ترقی ٹکنالوجی پر مبنی اقتصادی ترقی کی بنیاد پر ہوئی ہے۔ میں حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلاتے ہوئے نجی شعبہ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ لوگ آگ آئیں اور ایک مضبو ط اور خودانحصار دفاعی شعبہ کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں'۔

وزیر دفادع نے کہا کہ یہ چیلنج ایسے وقت شرو ع کیا جارہا ہے جب ملک آزادی کی 75ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اس سے ہم ایک طرح سے دفاع کے شعبہ میں آزادی کی طرف ایک اور قدم آگے بڑھا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ دنیا میں سکیورٹی کے منظرنامہ میں تیزی سے تبدیلی کے مد نظر قومی سلامتی کے چیلنجوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور مشکل بھی ہوتا جارہا ہے۔ ساتھ ہی دنیا کی جیو ٹکنالوجی صورتحال میں بھی مسلسل تبدیلیاں آرہی ہیں۔

( یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details