وزیراعظم نریندر مودی کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات وزیراعظم مودی کی رہائش گاہ پر ہوئی۔
اس دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ہوئی ملاقات ساتھ ہی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور عروج کی نئی منزلوں کی جانب لے جانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید ترقی و خوشحالی، دونوں ممالک کی عوام کی امنگیں پوری کرنے کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔
مزید پڑھیں:امریکی صدر اور وزیر اعظم مودی کی ملاقات 24 ستمبر کو
اس سے قبل وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ کووڈ عالمی وبا کے بعد سعودی عرب کے وزیر کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہے۔