اردو

urdu

ETV Bharat / city

Indian Olympic Team: وزیراعظم مودی سے ہندوستانی اولمپک ٹیم کی ملاقات - Ravi kumar daheeya

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ہندوستانی اولمپک دستے اور ٹوکیو اولمپکس کے تمغہ جیتنے والوں سے چائے پر ملاقات کی۔

PM Meet
PM Meet

By

Published : Aug 16, 2021, 2:19 PM IST

Updated : Aug 16, 2021, 3:50 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک دن پہلے لال قلعہ پر منعقدہ 75ویں یوم آزادی کی تقریبات میں کھلاڑیوں کو مدعو کیا تھا۔ اپنی تقریر میں مسٹر مودی نے کھلاڑیوں کی تعریف کی اور ملک سے ان کی ستائش کرنے کی اپیل کی۔
ہندوستانی دستے نے ٹوکیو میں ریکارڈ سات تمغے جیت کر لندن اولمپکس میں اپنے پچھلے بہترین کارکردگی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جیولن پھینکنے والے نیرج چوپڑا نے 13 سال کے وقفے کے بعد ہندوستان کو پہلا اولمپک طلائی تمغہ دلایا۔


مسٹر مودی نے خاص طور پر نیرج سے علیحدہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصاویر کھینچوائیں۔ وزیر اعظم نے کشتی میں چاندی اور کانسے کے تمغے جیتنے والی ہندوستانی ریسلنگ ٹیم کے ساتھ بھی علیحدہ سے ملاقات کی۔ تصاویر میں تمغہ جیتنے والے روی کمار دہیا اور بجرنگ پونیا مسٹر مودی کے دونوں طرف نظر آرہے ہیں۔ روی نے چاندی اور بجرنگ نے ٹوکیو میں کانسے کا تمغہ جیتا۔


ٹوکیو میں 41 سال کے طویل وقفے کے بعد کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے لیے بھی مسٹر مودی کے ساتھ ملاقات یادگار رہی۔ ہندوستانی کپتان منپریت سنگھ نے مسٹر مودی کو کھلاڑیوں کے دستخط شدہ ہاکی اسٹک پیش کی۔ مسٹر مودی نے منپریت کے ساتھ الگ الگ بات کی اور تصاویر کھنچوائیں۔

مزید پڑھیں:Independence Day 2021: ملک بھرمیں آزادی کی 75ویں سالگرہ کا جشن دھوم دھام سے منایا گیا


مسٹر مودی نے کانسے کا تمغہ جیتنے والی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور خاتون باکسر لولینا بورگوہین سے بھی ملاقات کی۔ سندھو نے اولمپک میں چاندی کا تمغہ اور ٹوکیو میں جیتے گئے کانسے کے تمغہ مسٹر مودی کو دکھائے۔ اس موقع پر سندھو کو خصوصی طور پر آئس کریم دی گئی۔
(یو این آئی)

Last Updated : Aug 16, 2021, 3:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details