مسٹر کووند یونیورسٹی کے وزیٹر کے طور پر کنووکیشن سے خطاب کریں گے۔ منی پور کی گورنر اور جامعہ کی چانسلر ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ اس تقریب کی صدارت کریں گی۔ اس میں سال 2017اور 2018میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو ڈگریاں او ر ڈپلوما دئے جائیں گے۔
صدر اور انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کل مسٹر پوکھریال سے ملاقات کی اور انہیں کنووکیشن میں شرکت کے لئے رسمی طور پر دعوت نامہ پیش کیا۔
تقریب میں مختلف ملکوں کے سفارت کار’سابق وائس چانسلر‘ ڈین‘ ڈائریکٹر‘ صدر شعبہ جات، سینئر پروفیسر، یونیورسٹی کے افسران اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔