نئی دہلی:دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کی مشکلات میں اضافہ ہونے والا ہے۔ درحقیقت 7 میں سے 4 ارکان نے وقف بورڈ کے چیئرمین کے خلاف لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کو بدعنوانی سمیت کئی شکایات پر تحریک عدم اعتماد کا نوٹس دیا ہے Complaint Against Amanatullah Khan۔
بتا دیں کہ چار ممبران نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل پر زور دیا ہے کہ وہ 18 دنوں کے اندر بورڈ کی میٹنگ بلائیں تاکہ تحریک عدم اعتماد پر جلد فیصلہ لیا جا سکے۔
لیفٹیننٹ گورنر کو لکھے گئے خط پر کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ اور دہلی وقف بورڈ کے رکن پرویز ہاشمی کے علاوہ رضیہ سلطانہ، نعیم فاطمہ کاظمی اور چوہدری شریف احمد کے دستخط ہیں۔