اردو

urdu

ETV Bharat / city

حاملہ خواتین امیدواروں کی سینٹر تبدیلی سے متعلق عرضی کا تدارک - National Examination Board

قومی اہلیت اور داخلہ ٹسٹ میں حاملہ خواتین نے سینٹر تبدیل کرنے کے لئے سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی، عدالت میں سماعت سے قبل این ای ای ٹی پی جی نے دونوں خواتین کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔

supreme court of India
supreme court of India

By

Published : Sep 2, 2021, 5:20 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو قومی اہلیت اور داخلہ ٹسٹ ( این ای ای ٹی پی جی 2021) میں شرکت کرنے والی دو حاملہ خواتین کے امتحانی مرکز کو تبدیل کرنے کی درخواست کو حل کردیا۔

جسٹس ادے امیش للت، جسٹس ایس روندر بھٹ اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی ڈویژن بنچ نے ان درخواستوں کو اس وقت حل کر دیا جب اسے یہ بتایا گیا کہ نیشنل ایگزامنیشن بورڈ (این بی ای) نے این ای ای ٹی پی جی 2021 کیلئے سینٹر تبدییلی سے متعلق دو حاملہ خواتین امیدواروں کی درخواست کو قبول کرلیا ہے۔

اس کو ریکارڈ پر لاتے ہوئے بنچ نے سینٹر کی تبدیلی کی درخواست کرنے والی عرضی کا تدارک کردیا۔

خیال رہے گزشتہ منگل کو بنچ نے اس سلسلے میں صرف ایک محدود نوٹس جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: نفرت انگیز ریلی کے لیے جولائی میں ہوئی تھی میٹنگ، پنکی چودھری کا اعتراف

آج ہونے والی سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ کیون گلاٹی نے بنچ کو آگاہ کیا کہ این بی ای نے اپنے مؤکلوں کے لیے مرکز تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے بعد عدالت نے درخواست کا حل کر دیا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details