اس کا اگلا دن 12 نومبر کو گرو نانک جینتی ہے۔ایودھیا میں دفعہ 144 نافذ ہے۔نیز سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ایودھیا میں نیم فوجی دستوں کے 4000 اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں۔ سوشل میڈیا پر بھی نگرانی کی جارہی ہے۔
وزیر اعلی یوگی نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ انتظامیہ سب کی حفاظت اور ریاست میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ امن و امان کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنو میں پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسران سے اجلاس طلب کرکے ایودھیا فیصلے کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اسی سلسلے میں پورے اتر پردیش میں دفعہ 144 نافذ کی گئی۔ تمام سکیورٹی ایجنسیز کو الرٹ کردیا گیا ہے۔