مردوں کے سیکشن کے فائنل میں شیام لال کالج اور سری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج کے مابین نویں پدم شری شیام لال میموریل انویٹیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
دونوں ٹیمز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے کے خلاف جم کر حملے کیے۔ مقرر وقت تک دونوں ٹیمیں دو، دو گول کرنے میں کامیاب رہیں، جس کے بعد ٹائی بریکر میں بھی اسکور 3، 3 سے برابری رہا۔
اس ٹورنومنٹ میں سڈن ڈیتھ میں ارون کے گول سے میزبان شیام لال کالج کی ٹیم ایک برس کے وقفے کے بعد ایک بار پھر چیمپئن بن گئی۔