اردو

urdu

ETV Bharat / city

پرکاش امبیڈکر نے وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

دہلی یونیورسٹی میں ایک پروگرام کے دوران سابق رکن پارلیمنٹ پرکاش امبیڈکر نے وزیر اعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس کو شدید نشانہ بنایا۔ اسی دوران دہلی پر تشدد کا الزام وزیر اعظم پر عائد کرتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔

Prakash Ambedkar raised Questions over caa and attack on modi government in DU
پرکاش امبیڈکر نے وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

By

Published : Mar 3, 2020, 9:35 PM IST

پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ سی اے اے کے نفاذ کے ساتھ ہی اس کا سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کے ساتھ ہندوؤں کو بھی ہوگا اور 40 فیصد سے زیادہ ہندوؤں کو بھی شہریت سے محروم کیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ ہندوستان میں قبائلی آبادی جو ہندوستان کی کل آبادی کا 15 فیصد ہے، وہ کبھی بھی ایک جگہ پر نہیں رکتا ہے اور نہ ہی کسی قبائلی کے پاس کسی قسم کا دستاویز موجود ہے۔ ایسی صورتحال میں ان کی شہریت کا کیا ہوگا؟

پرکاش امبیڈکر نے وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

سابق رکن پارلیمنٹ پرکاش امبیڈکر نے آر ایس ایس اور وزیر اعظم نریندر مودی کو مورد الزام ٹھہرایا اور کہا کہ یہ لوگ سی اے اے کو اپنے مفادات کی تکمیل کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ پرکاش امبیڈکر نے دہلی میں ہونے والے فسادات کے لیے وزیر اعظم مودی کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا اور ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details