نوئیڈا: زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کو دبانے کے لئے پولیس رات بھر حرکت میں رہی۔نوئیڈا انتظامیہ نے بند کے زور بھیڑ کو کم کرنے کے لئے پہلے ہی دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔
اس کے بعد سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے متعدد رہنماؤں کو رات میں ہی حراست میں لے لیا گیا تاکہ سیاسی قیادت کو دور رکھا جا سکے۔
سما ج وادی پارٹی کے صدر دیپک وگ اور دیگر ممتاز رہنماؤں اور کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر کو بھی حراست میں لیا گیا ۔ دوسری پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی بھی نگرانی کی۔
کانگریس کے سٹی صدر شہاب الدین اور جنرل سکریٹری رضوان چودھری کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
اس دوران کسان تنظیموں سے وابستہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ مختلف سیاسی تنظیموں کی جانب سے اس اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔