اردو

urdu

ETV Bharat / city

گرمی سے نجات کے لیے پولیس اہلکاروں کو چھتری

پارلیمنٹ ہاؤس کے سکیورٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر وی ایس چوہان نے غازی آباد میں پولیس اہلکاروں کے لئے چھتری لگوانے کی مہم شروع کی ہے، اسی ضمن میں آج وہ غازی آباد پہنچے اور جگہ جگہ کیے گئے بریکیڈ پر چھتری لگوائی۔

گرمی سے نجات کے لیے پولیس اہلکاروں کو ملی چھتری
گرمی سے نجات کے لیے پولیس اہلکاروں کو ملی چھتری

By

Published : Apr 30, 2020, 4:31 PM IST

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار ہمارے کورونا واریئرز ہیں اور وہ دھوپ میں مستقل طور پر کام کر رہے ہیں، پولیس اہلکاروں کو دھوپ سے بچانے کے لئے انتظامات کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

وی ایس چوہان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں پولیس اہلکار کھڑے ہیں وہاں ہم چھتری کا انتظام کرنے کی کوشش کریں گے، اس کے علاوہ پینے کے پانی کا بھی انتظام ہوگا،انہوں آگے کہا یہاں بہت سے چوراہے ہیں، جہاں سایہ نہیں ہوتا ہے، اس طرح کے چوراہوں کو بنیادی طور پر مدنظر رکھا جائے گا۔

ویسے تو کرونا واریئرز کی عزت کرنے اور ان پر پھول برسانے کے متعدد واقعات سامنے آرہے ہیں، لیکن پولیس اہلکاروں نے اس اقدام کا زبردست خیرمقدم کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پہلی بار ہوا ہے، کیونکہ سڑک پر دھوپ میں کھڑے ہوکر ڈیوٹی کرنا واقعی مشکل ترین ہوتا ہے، درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے ساتھ ساتھ مشکلات میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details