وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کہا کہ ’’اترپردیش کے اوریہ میں سڑک حادثہ بے حد تکلیف دہ ہے۔ حکومت راحت کے کام میں مستعدی سے لگی ہوئی ہے۔ اس حادثے میں مارے گئے لوگوں کے گھروالوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، ساتھ ہی زخمیوں کے جلد از جلد ٹھیک ہونے کی دعا کرتا ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ اترپریش کے اوریہ میں قومی شاہراہ پر چروہلی گاؤں میں ہفتے کی صبح ہوئے ایک سڑک حادثے میں 24 مزدوروں کی موت ہوگئی اور 35 دیگر زخمی ہوگئے۔