بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) نے وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi ) کے ذریعہ تینوں زرعی قوانین (Farm Laws) کے واپس لینے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے ملک میں بھائی چارے کا ماحول پیدا ہوگا۔
بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا (BJP National President Jagat Prakash Nadda) نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی گرو نانک دیو جی کے پرکاش اتسو کے خاص دن پر وزیر اعظم مودی کے اعلان کا گرم جوشی سے خیر مقدم کرتی ہے۔
نریندر مودی نے پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسان بھائیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہیں۔ اس فیصلے سے پورے ملک میں بھائی چارے کی فضا قائم ہوگی'۔
نڈا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی حکومت نے بے شمار فلاحی کام کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'آئیے مل کر کام کرتے رہیں اور اپنے اجتماعی جذبے کے ساتھ آنے والے وقتوں میں ہندوستان کو اور بھی بلندیوں پر لے جائیں'۔