قومی دارالحکومت دہلی کے پیرا گا ڈھی علاقع میں شدید آتشزدگی کے سبب تین منزلہ فیکٹری زمیں دوز ہوگئی۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتےہی قریب میں واقع ایک دوسری فیکٹری کے ملازم نے چھت پر چڑھ کر اس سارے واقع کو اپنے کیمرے میں قید کر لیا۔
فیکٹری میں صبح تقریبا 4 بجے آگ لگی تھی، اطلاع ملتے ہی فائر اہلکار موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں لگے ہوئے تھے، اسی دوران آگ کی شدید لپٹ سے فائر کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے، جبکہ ایک اہلکار کے ہلاک ہوجانے کی بھی خبر ہے۔