بھارت اور امریکہ سمیت بڑی معیشتوں کے اپنے اسٹریٹجک ذخائر سے تیل جاری کرنے کے اعلان کا اثر آج بین الاقوامی بازار پر نظر آیا جہاں خام تیل میں دو فیصد سے زیادہ کی گراوٹ درج کی گئی لیکن مقامی سطح پر آج مسلسل 22 ویں دن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی (Petrol and Diesel Prices Stable) نہیں کی گئی۔
سرکاری تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو مستحکم رکھا۔
تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار نہ بڑھانے کے بعد ہندوستان اور امریکہ نے اپنے اسٹریٹجک ذخائرسےخام تیل کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
چین، جاپان اور جنوبی کوریا سے بھی اسٹریٹجک ذخائر سے تیل جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہندوستان 50 لاکھ بیرل تیل جاری کرے گا ۔ ہندوستان کے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر 3.8 کروڑ بیرل ہیں اوریہ ملک کے مشرقی اور جنوبی ساحل پر واقع ہیں۔