اردو

urdu

ETV Bharat / city

شادی کے لیے مذہب کی تبدیلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر

صرف شادی کے لیے تبدیلی مذہب کو نامنظور کرنے اور نئے شادی شدہ جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے سے انکار کرنے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمی میں عرضی دائر کی گئی ہے ۔

Petition filed in the Supreme Court against the decision to change religion for marriage
شادی کے لیے مذہب کی تبدیلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر

By

Published : Nov 6, 2020, 10:10 PM IST

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے اہم حقائق کو نظرانداز کرکے غلط نظیر قائم کی ہے۔ اس لیے متعلقہ فیصلے کو رد کیا جانا چاہئے۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے شادی شدہ جوڑے کی جانب سے تحفظ کے حصول کے لئے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے انہیں تحفظ دینے سے انکار کردیا تھا۔ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ محض شادی کے مقصد سے مذہب کی تبدیلی کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ ایک مسلمان لڑکی نے شادی کے ارادے سے ہندو مذہب اختیار کر لیا تھا اور صرف ایک ماہ بعد ہی اس نے ایک ہندو لڑکے سے شادی کی تھی اور انہوں نے الہ آباد ہائی کورٹ سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

توقع ہے کہ عدالت عظمی اس عرضی کی جلد سماعت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details