اردو

urdu

ETV Bharat / city

یوگی حکومت سے عوام بیزار: نوئیڈا کانگریس صدر - مہانگر کانگریس کمیٹی کے صدر شہاب الدین

اترپردیش کے نوئیڈا میں مہانگر کانگریس کمیٹی گوتم بدھ نگر کا ایک اہم اجلاس صدر شہاب الدین کی صدارت میں سیکٹر 10 میں واقع پارٹی دفتر میں منعقد ہوا۔

یوگی حکومت سے عوام بیزار: نوئیڈا کانگریس صدر
یوگی حکومت سے عوام بیزار: نوئیڈا کانگریس صدر

By

Published : Aug 12, 2021, 10:26 PM IST

مہانگر کانگریس کمیٹی کے صدر شہاب الدین نے پارٹی اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے رہنماؤں اور کارکنوں سے سہ روزہ تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے کی اپیل کی اور تفصیلات سے واقف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام یوگی حکومت سے نالاں ہیں جبکہ انہیں بہتر متبادل کی تلاش ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف کانگریس ہی متبادل فراہم کرسکتی ہے۔ اجلاس میں سیکٹر 25 جل وایو وہار کے رہنے والے صحافی ترپتی سریواستو کے علاوہ دیگر افراد نے کانگریس کی پالیسیوں اور نظریے کی حمایت کرتے ہوئے رکنیت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:اترپردیش میں کانگریس واحد متبادل: کانگریس لیڈر

نوئیڈا کانگریس کے اہم اجلاس میں صدر شہاب الدین، ​​سابق صدر مکیش یادو، اترپردیش کانگریس کمیٹی پسماندہ طبقات محکمہ کے ریاستی نائب صدر رام کمار توار، یوتھ کانگریس گوتم بدھ نگر ضلع صدر پرشوتم ناگر، کسان کانگریس گوتم بدھ نگر ضلع صدر گوتم آوانا، میٹروپولیٹن ترجمان پون شرما، میٹروپولیٹن جنرل سکریٹری جتیندر امباوت، میٹروپولیٹن جنرل سکریٹری اشوک شرما، میٹروپولیٹن جنرل سکریٹری راجن بشت و دیگر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details