قومی دارالحکومت دہلی کے گرین پارک کے قریب لوگوں کو رہائش کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ لوگ فرش پر ہی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
دہلی حکومت کے لاکھوں دعوؤں کے باوجود دہلی کے گرین پارک کے قریب اب بھی لوگوں کے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں ہے اور وہ فرش پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ گرین پارک کی سڑک پر بنا فٹ پاتھ ہی مجبور لوگوں کے رہنے کا ٹھکانہ بنا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے عام لوگوں کو اس بحران میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔