اردو

urdu

ETV Bharat / city

گوتم بدھ نگر: پروین نے پوری دنیا میں نوئیڈا کا نام روشن کیا - دھریندر سنگھ

پیرا اولمپکس میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے گوتم بدھ نگر کے گوند گڑھ گاؤں سے تعلق رکھنے والے پیرا ایتھلیٹ پروین کمار کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

’پروین نے پوری دنیا میں نوئیڈا کا نام روشن کیا‘
’پروین نے پوری دنیا میں نوئیڈا کا نام روشن کیا‘

By

Published : Sep 11, 2021, 5:26 PM IST

ریاست اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا میں ضلع پنچایت صدر امت چودھری کی رہائش گاہ پر ایک شاندار استقبالیہ کے بعد پیرا ایتھلیٹ پروین کمار کے اعزاز میں ان کے گاؤں گووند گڑھ میں ڈھول اور تاشے کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔

پیرا ایتھلیٹ پروین کمار کے اعزاز میں تقریب

علاقائی رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر ڈاکٹر مہیش شرما نے پروین کمار کے گاؤں پہنچ کر انہیں اعزاز سے نوازا۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ’’نوئیڈا کے اس بیٹے نے پوری دنیا میں ہمارا سر فخر سے اونچا کیا ہے، یہ ہم سب کے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔‘‘

sdf

ضلع پنچایت صدر امت چودھری نے کہا کہ ’’پروین کمار کے نام پر جیور میں سڑک اور کھیلوں کا اسٹیڈیم بھی تعمیر کیا جائے گا۔‘‘

پروین کے گاؤں گووند گڑھ میں منعقدہ اعزازی تقریب میں پولیس کمشنر الوک سنگھ نے کہا کہ ’’پروین کی کامیابی ہمارے دیہی پس منظر کی کامیابی ہے۔ اس سے نوجوانوں کو ترغیب لینی چاہیے۔‘‘

مزید پڑھیں:دہلی: چاقو سے گود کر نوجوان کا قتل

پولیس کمشنر نے مزید کہا کہ ’’پروین کمار جیسے نوجوان نئی نسل کے لیے رول ماڈل ہیں، جنہوں نے پورے نوئیڈا، اترپردیش اور ملک کا نام دنیا میں روشن کیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:دہلی میں کورونا وائرس کے 36 نئے متاثرین

علاقے کے رکن اسمبلی دھریندر سنگھ نے کہا: ’’کم وسائل اور مالی حالت ٹھیک نہ ہونے کے باوجود پروین کمار کی کامیابی انہیں عظیم بناتی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ پروین کمار نے پیرالمپک کے ہائی جمپ مقابلے میں سلور میڈل حاصل کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details