اردو

urdu

ETV Bharat / city

آلودگی کی وجہ صرف کسان ہی نہیں! - parali is not only a reason for pollution

این سی آر میں آلودگی کی اور بھی وجوہات، صرف کسان ہی اس کے ذمہ دار نہیں: آئی این ایل ڈی

abhay chautala
فائل فوٹو

By

Published : Dec 7, 2019, 7:57 PM IST

انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) نے کہا کہ دارالحکومت دہلی و این سی آر میں فضائی آلودگی کے لیے کسانوں کے پرالی جانے کو ہی ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا بلکہ اس کے دیگر اسباب بھی ہیں'۔

آئی این ایل ڈی کے لیڈر ابھے سنگھ چوٹالہ نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ' فرید آباد، گرو گرام، بلبھ گڑھ، راجدھانی دلی اور دیگر علاقوں میں آلودگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے سبب لوگوں خاص کر بچوں اور بزرگوں میں سانس، جلد اور آنکھوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔'

انہوں نے الزام لگایا کہ فضائی آلودگی کے لیے حکومت صرف کسانوں کو ہی ذمہ دار ٹھہرا کر ہراساں کرنے میں لیگی ہوئی ہے'۔ جبکہ پانی پت میں بجلی گھر، دہلی کے آس پاس کے علاقوں میں اینٹ بھٹے، کوڑا اور کار خانے بھی آلود گی میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ نیشنل گرین ٹریبونل نے پانی پت کے حرارتی بجلی گھر پر تین کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے کیونکہ اس سے نکلنے والی راکھ کے سبب نزدیکی علاقوں میں 90 فیصد لوگوں میں سانس، جلد ( اسکین) اور آنکھوں کی بیماریوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details