اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی: پاکستانی قیدیوں کو بھی یوم آزادی کے موقع پر رہا کیا جائے گا؟ - وزیر داخلہ ستیندر جین

یوم آزادی کے موقع پر تہاڑ جیل سے کتنے سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہئے اس تعلق سے اس ہفتے سینٹنس ریویو بورڈ (ایس آر بی) ایک میٹنگ کرے گا۔ اس میٹنگ میں جیل میں قید 159 سے زائد سزا یافتہ قیدیوں کی قسمت کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر قیدیوں نے طے شدہ سزا سے زیادہ تہاڑ جیل میں گزارا ہے۔ اس میں پاکستانی قیدیوں کے نام بھی شامل ہیں۔

Pakistani prisoners held in Tihar will also be released on the occasion of Independence Day
دہلی: پاکستانی قیدیوں کو بھی یوم آزادی کے موقع پر رہا کیا جائے گا؟

By

Published : Aug 10, 2020, 4:03 PM IST

اس میں سنتوش سنگھ کا نام بھی شامل ہے ، جو پریا درشنی مٹو قتل کیس میں سزا یافتہ ہیں۔ سنتوش سنگھ نے تہاڑ جیل میں سزا سے زیادہ وقت گزارا ہے۔ اس سے قبل سنتوش سنگھ کا نام متعدد بار مسترد کیا جاچکا ہے۔

اس کے علاوہ ایس آر بی کے اجلاس میں پاکستانی دہشت گردوں کے نام بھی شامل ہیں۔ ان میں عبدالرحیم ، ناصر محمود ، نذیر خان ، امجد علی سمیت متعدد قیدیوں کے نام زیر بحث ہیں۔ ان لوگوں نے طے شدہ سزا سے زیادہ تہاڑ جیل میں گزارا ہے۔ ان میں سے بیشتر اسلحہ رکھنے کے مجرم ہیں۔ ان دہشت گردوں نے 23 سال سے زیادہ جیل میں گزارے ہیں۔

ویڈیو

دہلی سیکرٹریٹ میں وزیر داخلہ ستیندر جین کی زیر صدارت سینٹنس ریویو بورڈ کا اجلاس ہوگا، جس میں امید کی جارہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا جائے۔ اس سے قبل ایس آر بی کا اجلاس 11 مئی کو لاک ڈاؤن کے دوران ہوا تھا، جس میں جیسیکا لال قتل کے مجرم منو شرما سمیت 19 قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جن قیدیوں کا نام سینٹنس ریویو بورڈ کے اجلاس میں جاتا ہے، ان کا نام 6 ماہ کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں دوبارہ نہیں بھیجا جاتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 159 قیدیوں کی فہرست میں شامل قیدی زیادہ تر پرانے ہیں۔ جن میں زیادہ تر قیدی طے شدہ وقت سے زیادہ سزا کاٹ چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details