اس مقابلے میں بچوں نے مصوری ( تصویروں) کے ذریعہ فضائی آلودگی سے متعلق سے بیداری لانے کی کوشش کی۔
مذکورہ مصوری کا مقابلہ میں 204 طلبا نے حصہ لیا۔ مقابلہ دوزمرے میں منعقد کیا گیا۔ ایک زمرے میں 10 سے 14 برس کے طلبا کا انتخاب کیا گیا جبکہ دوسرے زمرے میں 14 برس سے 16 برس کے طلبا کا انتخاب کیا گیا۔
دونوں زمرے کے طلبا کے لیے ' سوچھ بھارت اور فائٹ اگینسٹ پالیوشن' موضوع منتخب کیے۔ جس پر تمام طلبا نے اپنے ہنر کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے آلودگی کے تیئں بیداری اور سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ججز( ممتہن) کو حیران کر دیے۔