محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ قومی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے، اس کے لیے 18 تا 20 اگست آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پہلے سے ہی ہلکی بارش ہو رہی ہے، 18 اگست سے بارش کی شدت میں قدر اضافہ ہوگا۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس عرصے کے دوران بہت سارے علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔ موجودہ وقت میں 20 اگست تک لوگوں کو گرمی سے کچھ راحت ملنے کی امید جتائی گئی ہے۔