اردو

urdu

ETV Bharat / city

ٹکری بارڈر پر دو مزید کسانوں کی موت - One farmer hanged at Tukri border, another died of heart attack

ٹکری بارڈر پر نئے زرعی قوانین کو رد کرنے کے احتتجاج میں ایک اور کسان نے پھانسی لگا کر خود کشی کرلی جبکہ ایک دیگر کسان کی حرکت قلب بند ہوجانے سے موت ہو گئی۔

One farmer hanged at Tukri border, another died of heart attack
ٹکری بارڈر پرایک کسان نے پھانسی لگا لی دوسرے کی قلب پر حملہ سے موت

By

Published : Feb 8, 2021, 7:44 AM IST

Updated : Feb 8, 2021, 10:15 AM IST

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں احتتجاج کے دوران ٹکری بارڈر پر لگاتار کسانوں کی موت ہو رہی ہے۔ اتوار کو بھی دو کسانوں کی موت ہوگئی۔

جیند کے ضلع سنگھوال گآں کے رہنے والا کسان کرم ویر نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ حکومت کے لائے گئے تینوں زرعی قوانین اور رویے سے دل برداشتہ ہوکر کل ٹکری بارڈر پر انہوں نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ کرم ویر کے پاس سے خود کشی کا ایک نوٹ بھی ملا ہے جس میں لکھا ہیکہ ”کسان یونین زندہ آباد، پیارے کسان بھائیوں یہ مودی سرکار حل نکالنے کے بجائے تاریخ پر تاریخ دے رہی ہے ۔ ابھی اندازہ نہیں ہیکہ یہ قوانین کب واپس ہونگے”۔

دوسری طرف اطلاعات کے مطابق ایک اور کسان کی حرکت قلب بند سے موت واقع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے 60 سالہ سکھمندر کی موت دل کادورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا ہے۔

Last Updated : Feb 8, 2021, 10:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details