اردو

urdu

ETV Bharat / city

بینائی معذور نے کیا ٹویٹ تو مدد کو پہنچی دہلی پولیس

دہلی کے ضلع دوارکا میں بینائی سے محروم ایک طالب نے ٹویٹر پر کھانا کے لیے ٹویٹر پر مدد مانگی، جس کے بعد دوارکا ضلع پولیس کی کمیونیٹی سیل نے اس شخص تک امداد پہنچائی اور اس کے لیے اشیائے خورد ونوش کا اتنظام کیا۔

سے بینائی معذور نے کیا ٹویٹ تو مدد کو پہنچی دہلی پولیس
سے بینائی معذور نے کیا ٹویٹ تو مدد کو پہنچی دہلی پولیس

By

Published : Apr 29, 2020, 3:51 PM IST

دوارکا پولیس کے کمیونیٹی سیل کو نابینا شخص کے پاس کھانے پینے کی کی چیزیں نہیں ہونے کی بذریعہ ٹویٹر اطلاع ملی، جس کے بعد ہیڈ کانسٹیبل منیش اپنی ٹیم کے ساتھ اس مقام پر پہنچے اور نابینا شخص کے لیے ایک ماہ کے کھانے پینے کی اشیا کا اتنظام کرایا۔

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم اس مقام پر پہنچی اور حقیقت جانی، ڈی سی پی دوارکا اینٹو الفونس نے بتایا کہ لاک ڈاون کے بعد سے ہی غریبوں اور ضرورتمندوں کو کھانا کھلانے کا کام کیا جا رہا ہے، کوئی ضرورت مند بھوکا نہ رہے اس کے لیے ہماری ٹیم ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری ٹیم سوشل میڈیا پر بھی مستعدی کے ساتھ مسلسل نظر بنائے ہوئے اور سوشل میڈیا کے ذریعے مدد طلب کیے جانے پر بھی ہماری ٹیم ان تک مدد پہنچاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی ضمن میں ٹویٹر پر جانکاری موصول ہوئی تھی کہ نجف گڑھ کے علاقے میں 12 نابینہ بچے ایسے ہیں جن کے پاس کھانے پینے کی اشیا نہیں ہے، اس کے بعد دوارکا کمیونیٹی سیل کی ٹیم نے فوری طور نجف گڑح علاقے میں پہنچ کر 'نوجیوتی درشٹیہین سیوا سنگھ' کو ایک ماہ کا راشن مہیا کرایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details