شرپسندوں نے غصے میں آکر اسے مارا پیٹا اور چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس ڈرائیور کو ہسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
جس کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور ملزم کو گرفتار کر کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ واقعہ کل رات اس وقت پیش آیا جب وپن ٹیکسی ڈرائیور سنگم پارک کی جانب سے اپنے گھر جہانگیرپوری آرہا تھا۔
وہ راستے میں پیشاب کرنے کے لیے رکا تھا، جب شرپسندوں نے اس سے لفٹ مانگی۔ جب ڈرائیور نے انکار کیا تو شرپسندوں نے اسے مارا پیٹا اور چاقوؤں سے حملہ کیا۔
ساتھ ہی اس واقعہ کے عینی شاہد نے بتایا کہ جب شرپسندوں نے ڈرائیور پر حملہ کیا تو لوگ سڑک سے آرہے تھے لیکن کسی نے اس کی مدد نہیں کی۔