اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں کمی - دہلی ٹریفک پولیس

دارالحکومت دہلی میں ہولی کے موقع پر ٹریفک اور مقامی پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات کا اثر دیکھا گیا جہاں شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے وہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی۔

number of traffic rule breakers decreased in delhi on this holi
دہلی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں کمی

By

Published : Mar 11, 2020, 7:02 PM IST

دہلی ٹریفک پولیس کے مطابق اس برس نشے میں ڈرائیوروں کی گرفتاری کے لیے 171 ایسی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جن میں الکومیٹر لگے تھے جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے منگل کو 647 افراد کا چالان کیا جو شراب پینے کے بعد گاڑی چلا رہے تھے جبکہ سال 2019 میں 1736 ایسے ڈرائیور ہولی پر پکڑے گئے اور سال 2018 میں یہ تعداد 1560 تھی۔

دہلی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں کمی

ہولی کے موقع پر ہر برس زیادہ تر چالان بغیر ہیلمٹ کے گاڑی چلانے والوں کے کاٹے جاتے ہیں، گزشتہ سال بھی ایسے ہی 5092 افراد کا چالان کیا گیا تھا لیکن اس سال ایسے لوگوں میں بھی بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے اس برس صرف 1192 افراد کو پولیس نے چالان کیا ہے۔

ہولی پر اس مرتبہ ٹرپل سوار افراد کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے جہاں برس 2019 میں 1446 افراد کا چالان کیا گیا تھا وہیں اس برس صرف 181 ڈرائیوروں کا ہی چالان کاٹا گیا۔

خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے لوگوں کی تعداد میں بھی گزشتہ برس کے بالمقابل کمی واقع ہوئی ہے جہاں گزشتہ برس 326 افراد کے خلاف کارووائی کی گئی تھی وہیں اس برس صرف 156 کے خلاف ہی کاروائی کی گئی ہے۔

2019

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں کمی ایک نظر میں

2020
1737 نشے کی حلات 647
1446 ٹرپل سواری 181
5092 بغیر ہیلمیٹ 1192
326 خطرناک ڈرائیونگ 156

دہلی پولیس کے مطابق ہولی کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے تھے اور تمام اضلاع میں خود ڈی سی پی کے ذریعہ گشت کرنے کی ہدایات دیے گئے تھے۔

سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریبا 50 ہزار پولیس اہلکار اور نیم فوجی دستوں کی 40 کمپنیاں گشت پر رکھی گئیں اور شمال مشرقی دہلی کے حساس علاقوں میں بھی پولیس کی اضافی جماعت تعینات کی گئی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details