قومی دارالحکومت دہلی میں کرونا متاثرین مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تقریبا 500 ہے۔
نئے قبرستان میں دفن کورونا ہلاک شدگان کی تعداد ان معاملے کے پیش نظر دہلی حکومت پر یہ الزامات لگتے رہے ہیں کہ وہ ہلاک شدگان کی تعداد کو چھپا رہی ہے جبکہ حکومت کی طرف سے بارہا صفائی دی گئی ہے، بلکہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے خود کہا کہ انہیں تعداد چھپانے کوئی فائدہ نہیں ہے۔لیکن پھر بھی ایسی کیا وجہ ہے جو یہ سوالات کھڑے ہو رہے ہیں؟
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس معاملے کی اصل حقیقت جاننے کی غرض سے دہلی کے جدید قبرستان جاکر وہاں کووڈ-19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد معلوم کی۔
قبرستان انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ 193 جنازے اب تک دہلی کے مختلف اسپتالوں سے جدید قبرستان میں تدفین کے لیے لائے گئے ہیں۔ جبکہ دہلی میں کووڈ-19 سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 493 ہے اس میں دہلی کے جدید قبرستان میں تدفین کیے گئے افراد کی تعداد میں 193 ہے۔
حالانکہ دہلی کے دیگر شمشان گھاٹ کے جو اعدادوشمار گزشتہ دنوں سامنے آئے تھے اگر ان کو جوڑ دیا جائے تو اب تک مرنے والوں کی تعداد 1000 کو پار کر چکی ہے۔