ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / city

کارتی کی سکیورٹی منی واپس کرنے کی عرضی پر ای ڈی کو نوٹس - انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ

سپریم کورٹ نے بیرون ملک سفر کے لیے ضمانت کے طور پر جمع کروائے گئے 20 کروڑ روپے واپس کرنے سے متعلق سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے صاحبزادے کارتی چدمبرم کی عرضی پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو پیر کے روز نوٹس جاری کیا۔

کارتی کی سکیورٹی منی واپس کرنے کی عرضی پر ای ڈی کو نوٹس
کارتی کی سکیورٹی منی واپس کرنے کی عرضی پر ای ڈی کو نوٹس
author img

By

Published : Jan 13, 2020, 8:09 PM IST

چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے کارتی چدمبرم کی جانب سے پیش سینئر ایڈووکٹ وی وشوناتھن کے دلائل سننے کے بعد ای ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگا ہے۔ عدالت اس معاملے میں اب 17 جنوری کو سماعت کرے گی۔

آج کی سماعت کے دوران مسٹر وشوناتھن نے دلیل دی کہ کارتی نے دو مرتبہ بیرون ملک جانے کے لیے سکیورٹی کے طور پر 10۔10 کروڑ روپے سپریم کورٹ کی رجسٹری میں جمع کروائے ہیں لیکن کافی وقت گزر جانے کے باوجود روپے واپس نہیں کیے گئے ہیں جبکہ عدالت نے کہا تھا کہ سفر سے لوٹنے کے بعد روپے واپس مل جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details